Baseerat Online News Portal

فیصلہ فطری انصا ف کے خلاف :احمدپٹیل

کانگریس نے کہا،سی بی آئی عدالت نے آئین اورسپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی
نئی دہلی ،30؍ستمبر( بی این ایس )
کانگریس کے لیڈر احمدپٹیل نے کہا ہے کہ بابری کے بارے میں فیصلہ حیران کن ہے ، یہاں تک کہ فطری انصاف کے خلاف بھی۔سینئر کانگریس لیڈر احمد پٹیل نے بابری مسجد شہادت کیس میں عدالت کے فیصلے کو حیران کن قرار دیا ہے۔ راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ احمد پٹیل نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ فطری انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔سینئرکانگریسی رہنما احمد پٹیل نے بابری مسجد انہدام میں عدالت کے فیصلے کو حیرت زدہ قرار دیا ہے۔ راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ احمد پٹیل نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ قدرتی انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔اس فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے گجرات سے کانگریس کے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ احمد پٹیل نے کہاہے کہ بابری مسجد سے متعلق عدالت کا فیصلہ حیران کن ہے۔ یہ فطری انصاف کے اصولوں کے بھی خلاف ہے اور یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بھی خلاف ہے۔کانگریس کے لیڈر رندیپ سنگھ سرجے والا نے بھی کہا ہے کہ بابری مسجدشہادت کیس میں تمام مجرموں کوبری کرنے کے لیے خصوصی عدالت کا فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے اور آئین کے خلاف ہے۔

You might also like