Baseerat Online News Portal

کانگریس کا2 اکتوبر کو ٹریکٹر روڈ شو ، راہل گاندھی کاپنجاب دورہ

نئی دہلی ،30؍ستمبر( بی این ایس )
مرکزی حکومت کے ذریعہ لایا جانے والے زرعی بلوں کے خلاف ملک میں احتجاج نہیں رکاہے۔2اکتوبریعنی گاندھی کے یوم پیدائش پرراہل گاندھی پنجاب کادورہ کریں گے۔اورروڈشوکرکے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کریں گے۔دہلی ،ہریانہ ، پنجاب اورمغربی اتر پردیش جیسے علاقوں میں اس کا وسیع اثر نظر آرہا ہے۔ اس تناظر میں پیرکے روز دارالحکومت دہلی میں کانگریس کارکنوں نے ٹریکٹر کو نذر آتش کیا اور زرعی بلوں کے خلاف احتجاج کیا۔کانگریس نے اپنی ریاستی حکومتوں سے کہا ہے کہ وہ زرعی بلوں کو مسترد کرنے کے لیے قانون سازی پر غور کریں۔ کانگریس کے صدر نے کانگریس کے زیر اقتدار ریاستوں سے کہاہے کہ وہ آئین کے آرٹیکل 254 (2) کے تحت اپنی ریاستوں میں قوانین کی منظوری کے امکانات کی تلاش کریں جس کے ذریعہ ریاستی مقننہ کو مرکزی قانون سازی کو منسوخ کرنے کے لیے کوئی قانون پاس کرنے کی اجازت مل جاتی ہے۔

You might also like