Baseerat Online News Portal

ہاں ہم نے ڈھانچہ مسمارکیا،کورٹ کے فیصلے کے بعدخودملزم کااعتراف

لکھنو،30؍ستمبر( بی این ایس )
سی بی آئی کورٹ نے کہاہے کہ ان ملزمین کاکوئی کرداربابری مسجدکی شہادت میں نہیں تھابلکہ یہ لوگ توبھیڑسے بچارہے تھے۔اس فیصلے پرخودایک ملزم کے بیان نے سوال کھڑاکردیاہے اورجج،عدالت اورعدالتی نظام پربڑاسوالیہ نشان لگاہے۔ایک ملزم رام داس ویدانتی نے فخرسے کہاہے کہ ہاں ہم نے مسجدشہیدکی ہے،گرچہ وہاں کوئی مسجدنہیں تھی بلکہ متنازعہ ڈھانچہ تھا۔6 دسمبر 1992 کو ، سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے بدھ کے روز ایودھیا میں کیا ہوا اس کے بارے میں فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے بی جے پی لیڈران ایل کے اڈوانی ، مرلی منوہر جوشی سمیت تمام 32 ملزموں کو بری کردیا ہے۔ عدالت کے ذریعہ بری ہونے کے بعد رام داس ویدانتی نے کہاہے کہ ہم عدالت کے حکم کا احترام کرتے ہیں۔عدالت یہ بھی جانتی تھی کہ ہم نے کوئی مسجد نہیں توڑی ہے۔ یہ ایک ڈھانچہ تھا۔

You might also like