Baseerat Online News Portal

دو امریکی جامعات کے طلبا کا اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کا مطالبہ

آن لائن نیوزڈیسک
امریکہ کی بڑی جامعات کے طلبا کی اکثریت نے صہیونی ریاست کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکہ کی اورپانا شامپینUIUC اور نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی کے طلبا کی کونسلوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صہیونی ریاست میں سرمایہ کاری واپس لی جائے۔الینوی یونیورسٹی کے طلبا نے اسرائیل میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں اور اداروں کو صہیونی ریاست میں سرمایہ کاری واپس لیں، کیونکہ اسرائیل میں سرمایہ کاری اسرائیلی فوج کی مدد اور بے گناہ فلسطینیوں کو جیلوں میں ڈالنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔خیال رہے کہ امریکہ کی دو جامعات کی طرف سے اسرائیل میں سرمایہ کاری واپس لینے کا مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب دوسری طرف امریکی حکومت اسرائیل کے بائیکاٹ کرنے والی عالمی تحریکBDS کے خلاف انتقامی حربوں اور تنظیم کے خلاف سخت قوانین وضع کرنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ اس وقت امریکہ میں اسرائیل نواز لابی پوری طاقت کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔

You might also like