Baseerat Online News Portal

ریاستی حکومتوں کوکسانوں کی مددکے لیے آگے آناچاہیے:نوجوت سنگھ سدھو

موگا4اکتوبر(بی این ایس)
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی زرعی قوانین کے خلاف موگا میں ٹریکٹر ریلی کی قیادت کے لیے پنجاب پہنچ گئے۔ اس دوران سابق کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سدھوبھی سی ایم امریندر سنگھ کے ساتھ عوامی جلسہ میں شریک تھے۔ راہل گاندھی کے ساتھ ریلی میں شریک نوجوت سنگھ سدھو نے ریلی میں کہاہے کہ اگرمرکز کسانوں کو کم سے کم سپورٹ قیمت دیناچھوڑ دیتاہے تو ریاستوں کو ایسا کرناچاہیے۔سدھونے کہاہے کہ اگر ہماچل پردیش سیب خرید سکتا ہے تو ہم فصلیں کیوں نہیں خریدسکتے ہیں۔ کیاہم انہیں کم سے کم سپورٹ قیمت دے سکتے ہیں؟ اگر حکومت پنجاب کسانوں کو ایم ایس پی مہیا کرسکتی ہے توہم خودکفیل ہوجائیں گے۔سابق وزیر سدھو نے یہ بھی کہاہے کہ ریاستی حکومت کو کسانوں کی مددکے لیے آگے آناچاہیے۔بتادیں کہ سال 2017 میں سدھو نے بی جے پی سے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔انھوں نے کہاہے کہ اگرہم ان کالے قوانین کا مقابلہ نہیں کرتے ہیں تو سب کچھ امبانی اور اڈانی کے پاس جائے گا ، جو بڑے بڑے وکیلوں کے ساتھ آئیں گے۔ مجھے نہیں معلوم کہ اس وقت کسان کس طرح معاملات کریں گے۔ مرکزی حکومت ہماری آمدنی چھینناچاہتی ہے۔

You might also like