Baseerat Online News Portal

دہلی :اکشردھام مندر13اکتوبرسے کھلے گا

نئی دہلی4اکتوبر(بی این ایس )
دہلی کا سوامی نارائن اکشردھام مندر13 اکتوبر سے کھل جائے گا۔ کورونا وائرس کے انفیکشن کے پیش نظریہ مندر شام 5 بجے سے شام 7 بجے کے درمیان ہی کھلے گا۔ محدود تعداد میں لوگوں کو مندر میں داخلہ دیا جائے گا۔ داخلے کے بعدجو لوگ مندر کے اندر رہیں گے وہ آٹھ بجے تک اندر دیکھ سکیں گے۔سوامی نارائن اکشردھام مندر دیکھنے کے قابل ہوسکے گا لیکن اس مندرکانمائشی ہال بند رہے گا۔ مندر جانے والے افرادکے لیے میوزک فاؤنٹین کھلا رہے گا۔ فاصلے کو مدنظررکھتے ہوئے محدود تعداد میں لوگوں کو میوزیکل فاؤنٹین میں جگہ دی جائے گی۔مندر میں داخل ہونے کے وقت ماسک لگانا لازمی ہوگا۔مندر کے گیٹ پر تھرمل اسکریننگ ہوگی اور پھر داخلہ دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تفصیلی ہدایات اگلے ایک یا دو دن میں جاری کردی جائیں گی۔

You might also like