Baseerat Online News Portal

متاثرہ کے اہل خانہ کے لیے وائی زمرے کی سیکوریٹی دی جائے،چندر شیکھر نے ہاتھرس پہونچ کراہل خانہ سے ملاقات کی

ہاتھرس 4اکتوبر(بی این ایس )
بھیم آرمی کے چیف ، چندرشیکھر آزادنے ہاتھرس پہونچ کراجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی متاثرہ کے کے لواحقین سے ملاقات کی۔ چندر شیکھر نے متاثرہ افراد کے لواحقین سے ملاقات کے وقت دکھ کا اظہار کیا اور انصاف کی جنگ میں ان کے تعاون کا یقین دلایا۔ اہل خانہ سے ملاقات کے بعد بھیم آرمی چیف نے کہاہے کہ متاثرہ افراد کے اہل خانہ کی سیکوریٹی ضروری ہے۔انھیں وائی زمرے کی سیکوریٹی دی جائے۔وہ گاؤں میں نہیں رہنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ متاثرہ افراد کا کنبہ گاؤں میں نہیں رہنا چاہتا ہے۔ بھیم آرمی چیف چندرشیکھر ہاتھرس اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی کے گاؤں پولیس کی اجازت کے بعدپہنچے۔ چندرشیکھرکوپولیس نے متاثرہ گاؤں سے 20 کلومیٹر پہلے روکا تھا۔ تاہم بعدمیں انھیں متاثرہ کے اہل خانہ سے ملنے کی اجازت دی گئی۔اس معاملے پرجم کرسیاست ہورہی ہے اوریوگی حکومت چوطرفہ طورپرگھری ہوئی ہے۔انتظامیہ پرکئی اہم سوالات اٹھ رہے ہیں۔بہارالیکشن میں ان سوالوں پرسیاست ہوگی۔

You might also like