Baseerat Online News Portal

مہاراشٹر: آئی ایس آئی کامبینہ جاسوس سنجیوکمارگرفتار

ممبئی 4اکتوبر(بی این ایس )
آئی ایس آئی کوخفیہ معلومات دینے کے الزام میں آرمی کیمپ سے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ آرمی انٹلیجنس نے اسے پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ اس شخص سے رابطہ کرنے والے16 افراد سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق آرمی انٹلیجنس نے اندازہ لگایا ہے کہ ملزم سنجیو کمار ایک مبینہ پاکستانی ایجنٹ ہے اور وہ گذشتہ ایک ماہ سے آرمی کیمپ کی فوٹو وڈیو سوشل میڈیا کے ذریعے پاکستان میں آئی ایس آئی کے ہینڈلرز کو پاکستان میں بھیج رہا تھا۔ بتادیں کہ اس کیمپ میں عہدیداروں کے علاوہ اینڈرائیڈ فون لے جانے پر بھی سختی سے ممانعت ہے۔ کیمپ میں ، فوجیوں نے سنجیو کو مشکوک حرکتیں کرتے ہوئے دیکھا۔ اس کے بعد افسران نے جمعہ کے روز اس کے فون کی چھان بین کی۔فون کی گھنٹی بجی توکچھ مشتبہ گروپ چیٹس ، آڈیو ، ویڈیو اور کالیں منظر عام پر آئیں۔ ملزم نے اپنی پروفائل فوٹو آرمی لباس میں فیس بک پر لگائی۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان سے آئی ایس آئی کے ہینڈلر اسے صوتی فائلوں میں بھیجتے تھے۔سنجیو کمار ایک ماہ قبل بہارسے مہاراشٹرا آیاتھا۔ فوج کیمپ میں ٹھیکے پر صفائی کا کام کررہاتھا۔ اس کے موبائل میں پاکستان کی متعددچیزیں ملی ہیں۔وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ان سے رابطے میں تھا۔ یہ پاکستان کے سوشل میڈیا گروپ سے بھی وابستہ تھا۔

You might also like