Baseerat Online News Portal

تونتیش کماراین ڈ ی اے کے وزیراعلیٰ نہیں ہوں گے ؟

لوجپانے کہا،جدیونہیں،بی جے پی کے ساتھ سرکاربنائیں گے،چراغ پاسوا ن نے کہا،فیصلے کالطف لینے دیں
نئی دہلی4اکتوبر(بی این ایس )
لوک جن شکتی پارٹی کے بانی رام ولاس پاسوان کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے پارٹی کے صدر چراغ پاسوان پربہارکے انتخابات کی بڑی ذمہ داری ہے۔ چراغ کے زیرقیادت لوک جن شکتی پارٹی نے اتوار کے روز ایک اہم فیصلہ لیاہے اوراین ڈی کے ساتھ الیکشن نہ لڑنے اور نتیش کمار کے ماتحت انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیاہے۔ تاہم پارٹی نے کہاہے کہ اس کی بی جے پی سے کوئی تلخی نہیں ہے۔پارٹی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ، بہار میں اسمبلی انتخابات کے بعد تمام ایم ایل اے بی جے پی کی قیادت میں حکومت بنائیں گے۔بی جے پی اورلوک جن شکتی پارٹی کے مابین کوئی تلخی نہیں ہے۔تاہم ، لوک جن شکتی پارٹی کے جنتا دل یونائیٹڈ کے ساتھ نظریاتی اختلافات ہیں۔سوال یہ ہے کہ پھرنتیش کمارکیاکریں گے؟اگراین ڈی اے کی سرکاربنی تونتیش کماروزیراعلیٰ نہیں ہوں گے؟یعنی اب این ڈی اے میں وزیراعلیٰ کاچہرہ مدھم ہوگیاہے اورصورت حال صاف نہیں ہے کہ جب کہ مہاگٹھ بندھن میں تیجسوی یادوکی قیادت کوتسلیم کرلیاگیاہے ۔بعض مسلمان جدیوکوصرف اس لیے ووٹ دینے کے لیے تیارتھے کہ نتیش کمارکے سیکولرزم کاراگ الاپاجارہاتھا،لیکن جب جدیوسرکارمیں شامل نہیں ہوگی تویقینی طورپرمسلم ووٹ جدیوسے بھی چھٹکے گا۔حالاں کہ ووٹ نتیش کمارکے کام کے نام پرمانگنے کادعویٰ کیاجارہاہے ۔اگرایساہوتاہے توابھی جدیوکاموقف دیکھنے والاہوگا۔کیوں کہ یہ نتیش کمارکے ساتھ دھوکہ ہوگا۔کیانتیش کماریہ برداشت کریں گے؟ بی جے پی باربارکہہ چکی ہے کہ نتیش کمارہمارے سی ایم چہرہ ہیں۔کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ یہ بی جے پی کی کوشش ہے کہ وہ لوجپاکے ذریعے نتیش کمارکے ووٹ کٹوائے اورخودزیادہ سیٹ آنے پرنتیش کمارکونظراندازکرکے دوسرے لوگوں کے ساتھ سرکاربنائے۔اسے جدیوکودھوکہ دینے کے مترادف قراردیاجارہاہے۔نتیش کمار کے ماتحت لوک جن شکتی پارٹی کے انتخابات نہ لڑنے کے فیصلے پر پارٹی صدر چراغ پاسوان نے کہاہے کہ میں آج کے فیصلے سے خوش ہوں۔ مجھے اپنے ان لمحات سے لطف اندوزہونے دیں۔پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بہار میں اسمبلی انتخابات کے بعد ، تمام ممبران اسمبلی بی جے پی کی قیادت میں حکومت بنائیں گے۔ بی جے پی اور لوک جن شکتی پارٹی کے مابین کوئی تلخی نہیں ہے۔ تاہم ، جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) کے ساتھ لوک جنشکت پارٹی کا نظریاتی فرق ہے۔لوک جن شکتی پارٹی نے بہار اسمبلی انتخابات کے لیے نتیش کمار کی سربراہی میں این ڈی اے کے ساتھ اتوار کے روز انتخابات میں حصہ لینے سے انکار کردیا ہے۔ تاہم ، پارٹی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق ، پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت کی تجویزکوپارٹی کے مرکزی پارلیمانی بورڈ اجلاس میں متفقہ طور پر منظور کیا گیا ہے۔پارٹی کی جانب سے یہ کہا گیاہے کہ پارٹی کے بانی مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کی صحت کے بارے میں تمام اراکین نے تبادلہ خیال کیا اور دعاکی ہے کہ وہ ہم سب کے درمیان جلد صحت یاب ہوجائیں۔

You might also like