Baseerat Online News Portal

بی جے پی کے زیراقتدارریاستوں میں خواتین سب سے زیادہ غیرمحفوظ

کمل ناتھ نے پوچھا،دھرنادینے والے لیڈران غائب کیوں؟کانگریس کاریاست گیراحتجاج آج
بھوپال 4اکتوبر(بی این ایس )
مدھیہ پردیش کانگریس 5 اکتوبر کو ملک اور ریاست میں خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتی، عصمت دری اور قتل کے خلاف پوری ریاست میں احتجاج کرنے جارہی ہے۔ تمام ضلعی صدر دفاتر میں کانگریس بی جے پی حکومت کی مخالفت ظاہر کرنے کے لیے خاموش دھرنادے گی۔سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے کہاہے کہ ایک طرف بی جے پی’’بیٹی بچاؤ-بیٹی پڑھاؤ‘‘کازبردست نعرہ دیتی ہے ، دوسری طرف بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں آج بیٹیاں سب سے زیادہ کمزورہیں۔ چاہے وہ یوپی میں ہاتھرس کا واقعہ ہو یا مدھیہ پردیش کے کھرگون ، ستنا ، جبل پور ، کھنڈوا ، سونی ، کٹنی یا نارسنگھ پور کاواقعہ ہو۔ آج ہماری بہنیں اور بیٹیاں سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں۔شیوراج حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کمل ناتھ نے کہاہے کہ مدھیہ پردیش میں نظم ونسق مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے۔ مجرم عناصر بہنوں اور بیٹیوں کے ساتھ عصمت دری کے واقعات کو نڈر انداز میں انجام دے رہے ہیں۔ اپوزیشن میں بیٹھے ، بی جے پی کے وہی ذمہ دارلیڈران چھوٹے چھوٹے واقعے پر بہت دھرنا دیتے ، بہت تقریر کرتے تھے ، معصوم بچیوں کے ساتھ گھر بیٹھ کر احتجاج کرتے تھے ، آج یہ سب غائب ہیں؟انہوں نے کہا کہ بہنوں اور بیٹیوں کی حفاظت کیل یے بی جے پی حکومت میں کوئی ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں۔ متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو انصاف نہیں مل رہاہے ، تھانوں میں متاثرہ اور اس کے اہل خانہ کی کوئی سماعت نہیں ہے ، یہاں تک کہ ان کی رپورٹس بھی ریکارڈنہیں کی جا رہی ہیں۔ ان پرتشددکیاجارہا ہے۔

You might also like