Baseerat Online News Portal

ممبئی : جامع مسجدکے قریب کٹلیری مارکیٹ میں بھیانک آتشزدگی،15؍گھنٹوں کی محنت کے باوجودآگ پرقابونہیں پاسکی فائربریگیڈٹیم

ممبئی: 5؍اکتوبر(بی این ایس)اتوارکوتقریباچاربجے شام میں جامع مسجدممبئی سے متصل کٹلیری مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی،فوراًفائربریگیڈکوخبرکی گئی اورتقریبا5؍بجے فائربریگیڈکی ٹیم موقع پرپہونچ گئی،اورفائربریگیڈکے عملوں نے آگ بجھانے کاکام شروع کردیالیکن تقریبا15؍گھنٹے گذرجانے کے بعدابھی بھی آگ پرقابوپایانہیں جاسکاہے۔عینی شاہدین کے مطابق اتوارکوجب شام کے 4؍بجے آگ لگی تواس وقت اتوارکی چھٹی ہونے کی وجہ سے مارکیٹ بندتھی،رہائشی افرادجوبلڈنگ کی تیسری چوتھی منزل پررہتے ہیں ان لوگوں نےجب آگ دیکھاتوفائربریگیڈکوفون کیاگیا،تقریبا5؍بجے کے قریب فائربریگیڈکاعملہ پہونچ گیااوراس نے آتے ہی آگ کوبجھانے کاکام شروع کردیا۔رات کے تقریبا10 بجے تک 10 سے زائدفائربریگیڈکی گاڑی پہونچ چکی تھی،لیکن آگ مسلسل بڑھتی ہی جارہی تھی۔پھرمزیدگاڑیوں کوبلایاگیا۔اسی دوران عینی شاہدین نے بتایاکہ جولوگ اس بلڈنگ میں رہائش پذیرتھے انہیں سیڑھیوں کے ذریعہ جامع مسجدکی چھت پرحفاظت سے پہونچایاگیا۔آگ کوبڑھتادیکھ آس پاس کی بلڈنگوں کوبھی خالی کرالیاگیا۔بتایاجارہاہے کہ بلڈنگ بہت ہی گنجان ہے،اندرکاحصہ بالکل تباہ ہوچکاہے۔کئی دوکانیں جل کرراکھ ہوگئی ہیں۔اندرونی حصے میں دھواں اورپانی اس قدربھرچکاہے کہ لوگ ابھی تک نقصان کااندازہ نہیں لگاپارہے ہیں۔اس بلڈنگ کے ایک رہائشی جن کانام جمال ہے،انہوں نے بتایاکہ چوں کہ پوری بلڈنگ لکڑی اورلوکھنڈکی ہے اس لئے نقصان بھی بہت زیادہ ہے۔لکڑی کی بنی ہوئی سیڑھی مکمل طورپرتباہ ہوچکی ہے،درمیان کاحصہ گرکرتباہ ہوگیاہے۔معروف سماجی کارکن خلیل میمن صاحب کی دوکان اورگودام اسی مارکیٹ میںہے،انہوں نے بتایاکہ اندرون کی صورت حال اتنی خراب ہے کہ ابھی ہم لوگ اندرجاکریہ بھی نہیں دیکھ سکتے کہ ہماراکتنانقصان ہواہے،یاکچھ بچابھی ہے یانہیں۔انہوں نے مزیدبتایاکہ رات میں جب آگ نے بہت زورپکڑااورخطرہ ہواکہ قریب کی بلڈنگ بھی اس کی زدمیںآجائے گی توانہوں نے فوراجامع مسجدکے ٹرسٹی سے رابطہ کیااورمسجدکی جانب کھلنے والی کھڑکی کوتوڑکرفائربریگیڈکے عملے کومسجدسے پانی لینے کی اجازت دی گئی اوران سے کہاگیاکہ آپ جتناپانی چاہیں مسجدسے لیں اورآگ پرقابوپائیں۔
واضح رہے کہ اتوار4؍اکتوبرکوشام کے 4بجے لگنے والی یہ آگ آج 5؍اکتوبرتقریباساڑھے 11؍بج چکے ہیںابھی تک اس آگ پرقابونہیں پایاجاسکاہے۔عینی شاہدین کے مطابق رات میں تقریبا2؍بجے ایک بارپھرآگ بھڑکی اورصبح ساڑھے 4 بجے کے قریب قابوپالیاگیا،لیکن اس کے بعدواپس ساڑھے6 بجے آگ بھڑک اٹھی،کچھ دیرکے بعداس پرقابوپالیاگیالیکن بتایاجارہاہے کہ ایک بارپھرتقریباساڑھے 9 بجے آگ کے شعلے بھڑکنے لگے ۔خبرلکھے جانے تک فائربریگیڈکاعملہ مستقل آگ بجھانے میں مصروف ہے۔
بتاتے چلیں کہ یہ مارکیٹ شہرممبئی کے قلب میں واقع جامع مسجدسے بالکل متصل ہے۔اوربہت ہی گنجان آبادی ہے۔کاروبارکے اعتبارسے بہت ہی مصروف مارکیٹ ہے اوراکثریت مسلمانوں کی دوکان اس مارکیٹ میں ہے۔یہ کرافورڈ مارکیٹ سے بالکل قریب ہے۔قارئین سے درخواست ہے کہ وہ دعافرمائیں کہ جلدازجلداس آگ پرقابوپایاجاسکے۔اس بیچ یہ ایک اچھی خبرہے کہ ابھی تک کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

You might also like