Baseerat Online News Portal

کیرالہ میں سی پی آئی کے ایک لیڈر کا قتل

ترشور (کیرالا)،05 ؍اکتوبر( بی این ایس )
مارکسوادی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی ) کے 26 سالہ رہنما کایہاں چاقو مار کر قتل کردیا گیا۔ سی پی آئی (ایم) کے رہنما پر راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) سمیت دائیں بازو کی تنظیموں سے وابستہ لوگوں کے ایک گروپ نے اتوار کی شب حملہ کیا ۔ اس حملے میں تین دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ اتوار کی رات تقریبا ساڑھے دس بجے کے قریب معمولی تکرار کے بعد کیرالہ کے حکمران سی پی آئی (ایم) کے برانچ سکریٹری پی یو سنوپ پر حملہ ہوا۔پولیس عہدیداروں نے بتایاکہ اس وقت سونوپ کے ساتھ تین دیگر افراد کو بھی چاقو مارا گیا ،ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔دفعہ 302 سمیت مختلف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس نے اس معاملے میں چار ملزمین کی شناخت کرلی ہے اور تفتیش جاری ہے۔جائے حادثہ کا دورہ کرنے کے بعد سینئر وزیر اے سی معین الدین نے کہاکہ اہم ملزم کا تعلق آر ایس ایس اور بجرنگ دل سے ہے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اسپتال میں داخل ہونے والے افراد کے جسموں پر متعدد زخم ہیں۔ ی سی پی آئی ایم کا علاقہ ہے۔ پارٹی منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث گروہوں سے لڑ رہی ہے۔ ہمیں شبہ ہے کہ آر ایس ایس ان سمگلروں کی حفاظت میں مصروف ہے۔ریاستی سی پی آئی (ایم) کے سربراہ کوڈیری بال کرشنن نے آر ایس ایس-بی جے پی اور کانگریس پر حملہ کیا اور ان سے پرتشدد سیاست نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

You might also like