Baseerat Online News Portal

سابق مرکزی وزیر قاضی رشید مسعود کا انتقال

سہارنپور،05 ؍اکتوبر(بی این ایس )
سابق مرکزی وزیر قاضی رشید مسعود کا پیر کو انتقال ہوگیا۔ وہ 73 سال کے تھے۔ مسعود کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد دہلی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے اور صحت یاب ہوچکے تھے لیکن بعد میں ان کی حالت خراب ہوگئی۔قاضی رشید مسعود کے بھتیجے سابق ایم ایل اے عمران مسعود نے بتایا کہ وہ دہلی میں علاج کے بعد سہارنپور واپس آئے تھے لیکن ان کی طبیعت خراب ہوگئی تھی اور انہیں روڑکی کے ایک نرسنگ ہوم میں داخل کیا گیا تھا جہاں پیر کی صبح ان کا انتقال ہوگیا ۔ مسعود لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ممبر رہ چکے ہیں۔ مسعود نے 1989 میں لوک سبھا انتخابات میں جنتا دل کے امیدوار کی حیثیت سے کامیابی حاصل کی تھی اور اس وقت کی حکومت میں مرکزی وزیر مملکت برائے صحت تھے۔

You might also like