Baseerat Online News Portal

سوشانت راجپوت کیس: ایمس پینل کی رپورٹ پر ممبئی پولیس کمشنر نے کہا: سچ ہمیشہ سامنے آتا ہے

ممبئی،05 ؍اکتوبر(بی این ایس )
بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق ممبئی پولیس کمشنرپر مبیر سنگھ نے کہا ہے کہ حقیقت توسامنے آتی ہی ہے۔ اس معاملے میں جو سچ تھا وہ سامنے آگیا ہے۔ ممبئی پولیس کا موقف درست ثابت ہوا ہے۔پرمبیر سنگھ نے کہا کہ ہمیںتفتیش سے متعلق پہلے بھی کوئی تناؤ نہیں تھا۔ اے ڈی آر سے تفتیش کی جارہی تھی۔ اس کے بعد اس کیس کو سی بی آئی کے حوالے کردیا گیا تھا، لیکن سپریم کورٹ نے ممبئی پولیس کی تحقیقات کی تعریف کی۔ اس کے بعد بھی سپریم کورٹ نے صاف کہہ دیا تھا کہ اگر ممبئی پولیس کی تحقیقات میں کچھ بھی ملا تو سی بی آئی اس کی تحقیقات کرے گی۔ ایمس کی رپورٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ ممبئی پولیس پیشہ ورانہ طور پر تفتیش کر رہی تھی۔ اس معاملے میں حقیقت سامنے آگئی۔کوپر اسپتال کے ڈاکٹروں نے بھی اپنا کام بخوبی سرانجام دیا تھا۔ممبئی پولیس چیف نے بتایا کہ ایمس کی رپورٹ نے ہماری تحقیقات کی تصدیق کردی ہے۔ لوگوں نے بغیر رپورٹ دیکھے ذاتی مفادات کی وجہ سے ممبئی پولیس کی تحقیقات پر سوال اٹھائے تھے۔ ایمس میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اداکار نے خودکشی کی۔ اس رپورٹ میں قتل کے کسی بھی امکان کو مسترد کردیا گیا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت 14 جون کو باندرا میں واقع اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ عدالتی حکم کے بعد سی بی آئی نے تفتیش شروع کردی۔ سی بی آئی نے بہار پولیس کے ذریعہ درج کی گئی ایف آئی آر کوبنیاد بنایا تھا ، جس میں اداکار کی رہائشی ان کی ساتھی ریا چکرورتی اور اس کے اہل خانہ پر خود کشی کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تاہم منشیات کا زاویہ منظر عام پر آنے کے بعد این سی بی نے ریا چکرورتی، اس کے بھائی شووک اور ایک درجن سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس معاملے میں دپیکا پادیکون ، سارہ علی خان، رکول پریت سنگھ سمیت متعدد اداکاراؤں سے بھی تفتیش کی گئی ہے۔

You might also like