Baseerat Online News Portal

پلوامہ: پمپور میں سی آر پی ایف کے قافلہ پر دہشت گردانہ حملہ ، 2 فوجی ہلاک ، 3 زخمی

سری نگر ، 5 اکتوبر (بی این ایس )
جموں و کشمیر کے پلوامہ ضلع کے پمپور میں عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کردیا، جس سے سی آر پی ایف کے پانچ اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ ان میں سے 2 زخمی فوجی کا ڈسٹرکٹ اسپتال میںعلاج کے دوران دم توڑ گئے۔ باقی 3 جوانوں کا علاج چل رہا ہے ۔خیال رہے کہ یہ حملہ پمپور بائی پاس پر رات ساڑہے ۱۲؍ بجے کے قریب ہوا۔ شدت پسندوں نے سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس اہلکاروں کی 110 بٹالین کی مشترکہ ٹیم پر فائرنگ کی تھی۔ علاقہ میں ناکہ بندی کرکے عسکریت پسندوں کی تلاش کی جارہی ہے۔عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین 27 ستمبر کو پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ کے سمبورا علاقہ میں ایک تصادم ہوا تھا۔ سکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو ہلاک بھی کردیا تھا۔ وہیں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیاتھا۔پولیس ٹیم اور فوج کے قافلوں پر دہشت گردوں کے حملے پچھلے کچھ مہینوں سے شدت اختیار کرچکے ہیں۔خیال رہے کہ 16 اگست کو بارہمولہ کے علاقے کریری پٹن میں دہشت گردوں کے حملے میں سی آر پی ایف کے دو اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔وہیں سکیورٹی فورسز نے 2مبینہ دہشت گردوں کو بھی ہلاک کیا تھا ۔ اس سے قبل 14 اگست کو کشمیر کے شہر نوگاؤں میں دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

You might also like