Baseerat Online News Portal

کانگریس کا خاموش ستیہ گرہ: سرکار کی قیادت میں بچی کی ’آتما‘ کے ساتھ زیادتی کی گئی: ریاستی وزیر صحت

رانچی ، 5 اکتوبر (بی این ایس )
کانگریس لیڈران نے پیر کے روز رانچی کے مورہ آبادی کے باپو واٹیکا میں اترپردیش میں ہاتھرس واقعہ کے خلاف دھرنا اور خاموش ستیہ گرہ کیا۔ احتجاج میں شامل وزیر صحت بنا گپتا نے بتایا کہ متأثرہ لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر آدھی رات کو مجرموں زیادتی کی ۔ یوگی سرکار اور مودی کی زیرقیادت حکومت نے آدھی رات کو متأثرہ بچی کی لاش جلا کر بچی کی آتما کے سا تھ ’ریپ‘ کرنے کا کام کیا ہے۔بنا گپتا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے چھوٹے فنکار کی حوصلہ افزائی کے لئے ٹوئٹ کیا ، کسی بچی کی عصمت دری کے بعد و حشیانہ قتل ہوتا ہے ۔آدھی رات کو اس کی لاش جلادی جاتی ہے ، اس کے والدین کو مارا پیٹا جاتا ہے ، سیاسی لیڈران پر حملہ کیا جاتا ہے۔ بنا گپتا نے کہا کہ بی جے پی حکومت اس وعدے اور نعرے کے ساتھ برسر اقتدار آئی کہ جب بھی خواتین پر حملہ کیا جائے گا ،خواتین کے خلاف مظالم برداشت نہیں کئے جائیں گے ، بیٹی بچائیں گے اور بیٹی پڑھائیں گے ، لیکن بی جے پی کے ایم ایل اے سینگر نے نہ صرف بچی کے ساتھ زیادتی کی بلکہ اس کے اہل خانہ کو بھی ہلاک کردیا۔ اس کے بعد مودی اور یوگی نے خاموشی اختیار کرلی۔وزیر صحت بنا گپتا نے کہا کہ کسانوں کے معاملہ میں بیٹیوں کی عزت بچانے کے معاملہ میں اور صنعتوں کے معاملے میں بھی مودی سرکارہر محاذپر ناکام ثابت ہوگئی ہے۔

You might also like