Baseerat Online News Portal

کوشامبی: قضاء حاجت کیلئے گئی دلت خاتون کی چاپڑسے کاٹی گردن ، گائوں والوں نے دوڑاکر ملزم کو پکڑا

کوشامبی، 5 اکتوبر (بی این ایس )
اترپردیش کے علاقے کوشامبی میں سرائے اکیل تھانہ علاقہ کے چپوروا گاؤں میں ایک خاتون کوچاپڑ سے گردن کاٹ کر ہلاک کردیا گیا۔ جیسے ہی قتل کی اطلاع ملی، گاؤں کے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور ملزم کو پکڑ لیا۔ اطلاع پر پولیس پہنچ گئی اور ملزم کو گرفتار کرلیا اورلاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی۔ دن دہاڑے ایک خاتون کے قتل کی وجہ سے علاقے میں سنسنی ہے۔ پولیس کے مطابق، قتل کرنے والا شخص ذہنی طور پر پاگل ہے۔ اس سے قبل اس نے اپنی اہلیہ کو بھی مار ڈالا تھا، وہ ضمانت پر رہا ہونے کے بعد اپنے گھر پر رہ رہاتھا۔سرائے اکیل تھانہ علاقہ کے ریکسرای کا سریش کمار، چوپوروا گاؤں کا سریش کمار، کھیتی باڑی کرکے اپناخاندان پالتا ہے۔ سریش کی 42 سالہ بیوی شیوکماری پیر کی صبح قضاء حاجت کے لئے کھیت گئی تھی۔ واپس آتے ہی گاؤں کے اشوک کمار نے اس کی گردن پر دھار دار آلہ سے ان پر حملہ کردیا۔ حملے میں شیواکوماری کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔دیہاتیوں نے بھاگ کر ملزم اشوک کو پکڑ لیا اور سرائے اکیل پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے واقعے میں استعمال شدہ چاپڑ کو موقع سے برآمد کرلیا اور لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی۔

You might also like