Baseerat Online News Portal

بہار الیکشن: چراغ پاسوان کو بڑا جھٹکا، ایل جے پی ایم پی کے بیٹے نے تھاما آر جے ڈی کادامن

پٹنہ، 5 اکتوبر (بی این ایس )
ایک طرف سیاسی جماعتیں انتخابی نشانوں کی تقسیم میں مصروف ہیں، جبکہ لیڈران ایسے مواقع کی تلاش میں ہیں جہاں انہیں اپنے لئے کوئی موقع نظر آئے۔ایل جے پی سے کھگڑیا کے رکن پارلیمنٹ چودھری محبوب علی قیصر کے بیٹے یوسف صلاح الدین بھی اسمبلی انتخابات لڑنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ چنانچہ وہ راشٹریہ جنتا دل کارخ کیاہے۔ آج یوسف تیجسوی یادو کے سامنے آر جے ڈی میں شامل ہوگئے اور تیجسوی نے نیک خواہشات دیتے ہوئے یہاں تک کہ دیاکہ جائیے جیت کے آئیے گا۔2015 میں یوسف سہرسہ کے سمری بختیار پورسے الیکشن لڑناچاہتے تھے جہاں سے 1995 اور 2000 میں ان کے والد نے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ان کے والد محبوب علی قیصر نے کانگریس چھوڑ کر ایل جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔ انہوں نے کھگڑیا سے لوک سبھا کا الیکشن لڑا اور رکن اسمبلی بن گئے۔ یوسف کے دادا چودھری محبوب صلاح الدین سمری بختیار پور سے 1972، 1977، 1980 اور 1985 میں اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کی۔

You might also like