Baseerat Online News Portal

جے ڈی یو ، آر جے ڈی اورسی پی آئی ایم ایل نے پہلے مرحلے کے امیدواروں کا اعلان کیا

پٹنہ5اکتوبر(بی این ایس )
17ویں بہار اسمبلی انتخابات میںکھڑے ہونے والے امیدواروں کے ناموں کاآج اعلان کردیاگیا۔ حکمراں جے ڈی یواوراہم اپوزیشن آر جے ڈی نے بھی اپنے اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔ آر جے ڈی نے اپنی پہلی فہرست جاری کرتے ہوئے 16 اضلاع میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے لیے اپنے امیدواروں کاباضابطہ اعلان کیا ہے۔موصولہ اطلاع کے مطابق عظیم اتحاد کی اہم پارٹی آر جے ڈی، اس کی حلیف سی پی آئی ایم ایل ،سی پی آئی ایم اورسی پی آئی نے بھی امیدواروں کی فہرست جاری کردی ہے۔آر جے ڈی نے اپنے انتخابی نشان جن امیدواروں کو الائوٹ کیا ہے ۔ان میں سے بھوجپور کے جگدیش پورکے موجودہ رکن اسمبلی رام وِشن سنگھ لوہیا، شاہ پور کے رکن اسمبلی راہل تیواری ، سندیش کے ایم ایل اے ارون یادو کی اہلیہ کرن دیوی شامل ہیں۔ راہل تیواری قد آور آر جے ڈی لیڈرشیوانند تیواری کے صاحبزادے ہیں۔ اس کے علاوہ بودھ گیا سے سروجیت کمار ، جگدیش پورحلقہ سے رام وِشون لوہیا ، نوکھا سیٹ سے انیتا دیوی ، جموئی سیٹ سے وجے پرکاش ، رام گڑھ سیٹ سے پارٹی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ کے صاحبزادے سدھاکر کمار سنگھ ، جھاجا سے راجندر یادو ، مخدوم پور سے صوبیدار داس ، چکائی سے ساویتری دیوی ، شاہ پور سیٹ سے راہل تیواری ، جہان آبادسیٹ سے سوڈے یادو کو پارٹی کاانتخابی نشان الائوٹ کردیا گیا ہے۔حکمراں جے ڈی یونے آج12امیدواروں کو انتخابی نشان الائوٹ کیا ہے ان میں مسوڑھی سے نوتن پاسوان ،کرتھا سے ستیہ دیو کشواہا، بیلہر سے منوج یادو، نوادہ سے کوشل یادو ، جمال پور سے سلیش کمار ، نوکھا سے ناگیندر چندرونشی ، جگدیش پور سے کسم لتا کشواہا ، رہتاس کے کرہ گڑھ سے وششٹھ سنگھ ،مکامہ سے راجیو لوچن ، بر بیگہ سے سدرشن ،جھاجھا سے دامودر رائوت اور سوریہ گڑھا سے راما نند منڈل کے نام قابل ذکر ہیں۔بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے میں سیٹ شیئرنگ کو لے کر جاری رسہ کشی کے بیچ لوک جن شکتی پارٹی این ڈی اے سے ناطہ توڑ کر علیحدہ انتخاب لڑنے سے جے ڈی یو میں بے چینی بڑھی ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایل جے پی کے 143سیٹوں پر انتخاب لڑنے اور جے ڈی یوکے خلاف امیدوار کو کھڑا کرنے کے اعلان سے ظاہری طور پر خاموش دکھ رہے جے ڈی یوکے قد آور لیڈران میں بے چینی بڑھی ہوئی ہے۔

You might also like