اسکول کھولنے کے لیے رہنماخطوط جاری

نئی دہلی 5اکتوبر(بی این ایس )
وزارت تعلیم نے 15 اکتوبر کے بعد مرحلہ وار اسکول اور کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کھولنے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔ بچوں کادو سے تین ہفتوں تک کوئی امتحان نہیں ہوگا ، کیمپس میں ایک ہنگامی نگہداشت ٹیم بنانی ہوگی۔ بچوں کو صرف والدین کی رضامندی سے اسکول بلایا جائے گا۔مرکزی وزیرتعلیم رمیش پوکھریال نشانک نے کہاہے کہ وزارت داخلہ نے ریاستوں کوچھوٹ دی ہے کہ وہ اپنی شرائط کے پیش نظر اور والدین کی رضامندی سے اسکول کھول سکتے ہیں۔ کسی بچے کوزبردستی نہیں کہاجائے گا۔ اسکول میں بچے کو تحفظ فراہم کرنے کی ذمہ داری ہوگی۔