Baseerat Online News Portal

وزیر اعظم کسانوں اورمزدوروں کو ختم کررہے ہیں:راہل گاندھی

سنگرور5اکتوبر(بی این ایس )
کانگریس کے لیڈرراہل گاندھی نے پیر کو یہ الزام لگایاہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی تینوں زرعی قوانین کے ذریعہ کسانوں اورمزدوروں کو ختم کررہے ہیں کیونکہ انہوں نے چھوٹے دکانداروں کوسیلنگ،لاک ڈائون اورجی ایس ٹی سے برباد کردیاگیاہے۔سنگرور میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت سے سوال کیا کہ اس وبا کے دوران بھی قانون لانے میں کیا جلدی ہے؟ انہوں نے کہاہے کہ جس طرح انہوں نے (مودی نے) نے جی ایس ٹی (اشیاء اور خدمات ٹیکس) اورلاک ڈائون کے ذریعہ چھوٹے دکانداروں اور چھوٹے اور درمیانے کاروبار کو ختم کیا ، اسی طرح وہ کسانوں اور مزدوروں کو ختم کررہے ہیں اور ان تینوں قوانین نے آپ کا گلا گھونٹ لیا۔راہل گاندھی نے اناج کی خریداری اور عوامی تقسیم کے نظام (PDS) میں اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا اور تسلیم کیاہے کہ ان میں کوتاہیاں ہیں۔انھوں نے کہاہے کہ اس نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے اور مزید منڈیاں قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ ایم ایس پی کی ضمانت دینے کی ضرورت ہے۔ کسانوں کو بنیادی انفراسٹرکچر مہیا کرنے کی ضرورت ہے۔ اسٹور ہاؤس قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ راہل گاندھی نے الزام لگایاہے کہ نریندر مودی ایسا نہیں کررہے ہیں۔ مودی نظام کومضبوط نہیں کررہے ہیں۔ اگرمودی بہترپی ڈی ایس دیتے ہیں اور ایم ایس پی مزید منڈیوں کی ضمانت دیتے ہیں تو امبانی اور اڈانی پیسہ نہیں بناسکتے ہیں۔

You might also like