Baseerat Online News Portal

سدرشن ٹی وی کیس :مرکزکی درخواست پرسماعت ملتوی

نئی دہلی5اکتوبر(بی این ایس )
سدرشن ٹی وی پروگرام کیس میں مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایاہے کہ وزارت داخلہ کی کمیٹی نے یو پی ایس سی جہادپروگرام کی مزید اقساط کے نشرکے بارے میں مشورہ دیتے ہوئے اپنی سفارشات پیش کیں۔ سدرشن نیوز ٹی وی کو کمیٹی کی سفارشات کو حل کرنے کا موقع فراہم کرناچاہیے۔ اس معاملے میں سدرشن نیوز ٹی وی کو ایک اور نوٹس جاری کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مرکزنے سپریم کورٹ سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی جس کے بعدعدالت نے سماعت ملتوی کردی۔ اس معاملے پر اب 26 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔ 15 ستمبر کوسدرشن ٹی وی پروگرام پرپابندی عائد کردی گئی تھی۔ گذشتہ سماعت کے دوران سالیسیٹر جنرل نے سپریم کورٹ سے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ وزارت اطلاعات ونشریات نے پروگرام کوڈکی خلاف ورزی کی ہے۔ 28 ستمبر کی شام 5 بجے تک جواب دینے کے لیے چینل کونوٹس بھجوا دیا ہے۔۔اس جواب کی بنیاد پر کارروائی کی جائے گی۔

You might also like