Baseerat Online News Portal

انتخابی عمل میں کووڈ 19 کا مکمل خیال رکھا جائے ،ڈی ڈی سی

 

انتخابی عمل میں کووڈ 19 کا مکمل خیال رکھا جائے ،ڈی ڈی سی

رفیع ساگر /بی این ایس
جالے اسمبلی حلقہ کے الیکشن رجسٹریشن آفیسر و ڈی ڈی سی تنئے سلطانیہ نے منگل کو رامپورہ گرلس ہائی اسکول احاطہ میں چناو کے نوڈل و معاون نوڈل آفیسر و انتخابی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے کارکنان کے ساتھ تیاری کو لیکر ایک بیٹھک کی۔ موقع پر انہوں نے کہا کہ انتخاب کے تمام سرگرمیوں میں لازمی طور پر کوڈ-19 کے پروٹوکال پر عمل ہونی چاہئے۔وقت معینہ پر گاڑیوں کے انتظام ، پوسٹل بیلیٹ و چناوی اشیاء کا انتظامات کو یقینی بنائے۔ ڈی ڈی سی نے کہا کہ 7 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے لئے تعینات اہلکاروں کو چناوی اشیاء تقسیم کرنے کیلئے اسکول کے سینٹر پر 4،5،اور 6 نومبر اشیاء فراہم کیا جائےگا۔ اس دوران سوشل ڈسٹینسنگ ، ماسک و سینی ٹائزر کا مکمل انتظام ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا ضلع میں سب سے زیادہ بوتھ مراکز جالے اسمبلی حلقہ میں ہے جہاں 445 بنیادی و معاون پولنگ اسٹیشن پر اشیاء کے ساتھ الیکشن کام میں تعینات اہلکاروں کو روانہ کرنا ہوگا۔ اسی طرح جالے بلاک کے پولنگ اسٹیشن کیلئے گاڑی رامپورہ واقع ایم بی ڈی کالج سے ملے گی۔ وہیں سنگھواڑہ بلاک کے لئے گاڑی بلاک ہیڈکوآرٹر سے ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے دوران کوڈ 80 سال سے زائد ووٹرس ، پی ڈبلیو ڈی ، حاملہ۔خواتین اور کوڈ-19 ست متاثرہ ووٹرس کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے پوسٹل۔بیلیٹ کی سہولیات فراہم کی گئی یے جس کا ملحوظ رکھنا ضروری ہے۔ اسکے علاوہ انہوں نے الیکشن سرگرمیوں سے متعلق کئی اہم ہدایات بھی دیئے ۔موقع پر بی ڈی او ششی پرکاش ، سی او چودھری بسنت کمار سنگھ ، جالے بی ڈی او راجیش کمار ، سی او انیل کمار مشرا ، جے ایس ایس اشوک کمار ، جی پی ایس دنیش کمار ، منرےگا پی او سنجیو کمار ، سجیت کمار ، دیو ناتھ پرساد ، بچن پنڈت وغیرہ موجود تھے۔

You might also like