Baseerat Online News Portal

بنولی کے نوجوان کا لدھیانہ میں دھاردار ہتھیار سے قتل، ساتھی پر قتل کا الزام

بنولی کے نوجوانوں کا لدھیانہ میں دھاردار ہتھیار سے قتل، ساتھی پر قتل کا الزام

رفیع ساگر /بصیرت آن لائن

جالے۔۔ سمری تھانہ علاقہ کے بنولی رہائشی انیل بھگت (35) ولد رام بنود بھگت کو پیر کی رات لدھیانہ میں چاقو مار کر ہلاک کردیا گیا۔منگل کو جیسے ہی اس کے قتل کی خبر آئی گھر میں کہرام مچ گیا۔حالانکہ قتل کا الزام خود اس کے ساتھی دھنراج بھگت کے لڑکے بیدھناتھ بھگت پر عائد کیا گیا ہے جو اسی تھانہ حلقہ کے مادھوپور کا رہنے والا بتایا جارہا ہے۔باوثوق ذرائع کے مطابق مقتول انیل بھگت کو 15 دن قبل ہی مزدوری کرنے کے لئے بیدناتھ بھگت لدھیانہ واقع تحصیل رومی پنڈ میں لے گیا تھا ۔اہل خانہ کا الزام ہے کہ پیر کی رات دونوں کے مابین مارپیٹ ہوئی تھی ۔اسی معاملے میں بیدھناتھ بھگت نے انیل بھگت کا سبزی کاٹنے والے چاقو (تیز ہتھیار) سے حملہ کر موت کے گھات اتار دیا۔ قتل کی جانکاری سمستی پور کے ایک ساتھی نے منگل کی صبح مقتول نوجوان انیل کے والد رام بنود عرف سنہاسن بھگت کو دی ۔اس ضمن میں مقتول کے والد نے جاگراؤ تھانہ انچارج اور لدھیانہ ایس پی سے موبائل پر معلومات لی جہاں سے جانکاری دی گئی کہ کہ انیل کی لاش کو پولیس تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ مقتول کے سر پر دھاردار ہتھیار سے حملے کا نشان ملا ہے۔ملزم فرار بتایا گیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے چھاپہ ماری جاری ہے

You might also like