Baseerat Online News Portal

لتراہا باشندہ نظیر انصاری 15 کو داخل کریں گے پرچہ نامزدگی، مقامی ایم ایل اے پر ترقیاتی کاموں کی جھوٹی تشہیر کرنے کا الزام

 

لتراہا باشندہ نظیر انصاری 15 کو داخل کریں گے پرچہ نامزدگی،
مقامی ایم ایل اے پر ترقیاتی کاموں کی جھوٹی تشہیر کرنے کا الزام

رفیع ساگر /بی این ایس
جالے۔ مقامی اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے عہدہ کے امیدوار مقامی بلاک کے لتراہا گاوں باشندہ سابق ضلع پریشد رکن نظیر انصاری 15اکتوبر کو پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ان کے سیاسی نمائندے توقیر عالم منا نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ جالے اسمبلی حلقہ میں مسلم ووٹروں کی اچھی خاصی تعداد ہے ۔لیکن جب الیکشن کا وقت آتا ہے تو مسلم لیڈروں کو باہر کا راستہ دکھا دیا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ علاقے میں مضبوط گرفت ہونے کے سبب مسٹر نظیر انصاری کو علاقائی لوگوں نے انتخابی میدان میں اترنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ اس سیٹ پر ہماری جیت یقینی بن سکے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کی مانگیں لگاتار جاری ہے کہ جالے کے ایسے بیٹے کو انتخابی میدان میں لایا جائے جس کی سماج کے ہر طبقہ میں یکساں مقبولیت ہے۔توقیر عالم منا نے کہا کہ نظیر انصاری جالے کے مقامی ہیں اور سیاسی اعتبار سے کافی مضبوط بھی ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ایم ایل اے جیویش کمار نے جالے میں ترقیاتی کام کے بدلے اسے بدحالی کا شکار بنا دیا ہے۔سڑکیں خستہ حال ہیں، بیروزگاری، ہیلتھ، ایجوکیشن پر کوئی دھیان نہیں دیا گیا۔بدعنوانی کو فروغ ملا۔آخری مرحلے میں صرف سنگ بنیادوں سے ترقی کی عبارت لکھنے کا جھوٹا تشہیر کر رہے ہیں۔

فوٹو۔۔

You might also like