Baseerat Online News Portal

ڈاکٹر شمیم دیوبندی’ مختصر کہانیوں کے مقابلوں‘ کے کنوینر منتخب

دیوبند،8؍ اکتوبر(سمیر چودھری؍بی این ایس)
سہارنپور کے ایک پندرہ روزہ اخبار کی جانب سے مختصر کہانیوں پر مبنی مقابلہ 2020کا انعقاد کیاگیا۔ اس سلسلہ میں اخبار کے مدیر رمیش چندر چھبیلا نے بتایا کہ اس مقابلہ میں پورے ملک سے تقریباً تمام ریاستوں کے ادیبوں نے شرکت کی۔اس مقابلہ کا کنوینر دیوبندکے معروف ادیب و شاعرڈاکٹر شمیم دیوبندی کو بنایاگیا۔ انھوں نے بتایا کہ مختصر کہانیوں کے نتیجہ کے مطابق پہلے انعام کا مستحق چیتنیہ نووا منڈی بازار، جھارکھنڈ کی کھانی ’’مصیبت چلی گئی‘‘ کو قرار دیاگیا ہے۔ جبکہ سداما نگر اندور مدھیہ پردیش کے رام مورت راہی کی کھانی’’ اس کے لئے‘‘ کو دوسرا انعام اور تیسرے انعام کا حقدار پروین شرما پارکھی کی کہانی ’’نرمل کالونی ‘‘ انوپ شہر کو دیاگیا ہے، اس کے علاوہ پانچ کانسولیشن پرائز بھی دیئے گئے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ اس مقابلہ کا انعقاد سماجک اکروش کی جانب سے گزشتہ کئی سالوں سے کرایا جارہا ہے۔ جس کا مقصد زبان و ادب کو عوام سے جوڑنا اور ادب کے تئیں دلچسپی پیداکرنا اور معاشرہ کی اصلاح کے لئے جدوجہد کرنا۔ رمیش چندر نے کہا کہ موجودہ وقت میں مختصر کہانی عوام کی پسند بنتی جارہی ہے، یہی وجہ ہے کہ تخلیق کاروں اور قارئین میں اسکا رجحان بڑھا ہے، کیونکہ بھاگ دوڑ، الیکڑانک میڈیا اور سوشل میڈیا کے دور میں عام قاری کے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ وہ طویل افسانے یا کہانیوں کو پڑھ سکیں۔اس لئے ایسے وقت میں مختصر طرز کی کہانیوں نے طویل کہانیوں کی جگہ لے لی ہے۔پروگرام کے اختتام پر ڈاکٹر شمیم دیوبندی نے مذکورہ اخبار کے مدیراعلیٰ رمیش چندر چھبیلا اور وہاں موجود تمام تخلیق کاروں کا شکریہ اداکیا۔

You might also like