Baseerat Online News Portal

لیبیامیں 7 ہندوستانی اغوا

نئی دہلی8اکتوبر(بی این ایس )
لیبیا میں سات ہندوستانی شہریوں کو اغوا کرلیا گیا ہے۔ ان میں آندھرا پردیش ، بہار ،گجرات اور اتر پردیش کے رہائشی ہیں۔وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے یہ معلومات نامہ نگاروں کو دیں۔ ان سب کو اشوریف نامی جگہ سے اغوا کیا گیا ہے۔ وہ سب تعمیراتی اور تیل کمپنیوں میں کام کر رہے تھے۔ انہیں اس وقت اغواکیاگیاہے جب وہ طرابلس ہوائی اڈے جارہے تھے۔وزارت خارجہ نے بتایاہے کہ ہم اہل خانہ کے رابطے میں ہیں اوران کی بازیابی کی ہرممکن کوشش کی جارہی ہے۔

You might also like