Baseerat Online News Portal

مرکزی وزیر تعلیم نے کیندریہ ودیالیوں کی چار نئی تعمیر شدہ عمارتوں کا افتتاح کیا

نئی دہلی 8اکتوبر(بی این ایس )
مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکھریال نشانک نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ جمعرات کے روز چار کیندریہ ودیالیوں کی نئی تعمیر شدہ عمارتوں کا مجازی طور پر افتتاح کیا۔ تین ریاستوں میں کے وی کی جن چارعمارتوں کا افتتاح کیا گیا ہے وہ کے وی نایاگڑھ(اڈیشہ) ، کے وی مہولڈیہ ، ریرنگ پور (اوڈیشہ) ، کے وی ہنومان گڑھ (راجستھان) اور کے وی نمبر 3 فرید آباد (ہریانہ) ہیں۔ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے براہ راست پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے رمیش پوکھریالنشانک نے کہاہے کہ تقریباََِکل 70 کروڑ روپئے کی لاگت سے تعمیر کردہ یہ چار کیندریہ ودیالیہ اب تک عارضی عمارتوں میں چل رہے ہیں۔انہوں نے کہاہے کہ اڈیشہ، راجستھان اور ہریانہ جیسی ریاستوں میں ان نئے تیار شدہ کیمپس سے تقریبا 4000 طلبہ فیضیاب ہوں گے۔ وزیرنے طلباء ، والدین ، اساتذہ ، پرنسپل اور ودیالیہ انتظامیہ کمیٹی کے ارکان کے تئیں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاہے کہ جدید سہولیات سے آراستہ یہ نئی عمارتیں چار کے وی میں درس و تدریس کے عمل کو مزید تقویت بخشیں گی اور ہمارے طلباء کے لیے نئی گنجائش کھولیں گی۔ جناب پوکھریال نے خصوصی طور پر ریاستی حکومتوں سے درخواست کی کہ وہ ایسے تمام منظور شدہ کیندریہ ودیالیوں کے لئے زمین کی منتقلی کے عمل میں تیزی لائیں جو عارضی عمارتوں میں چل رہے ہیں۔پوکھریال نے بتایا کہ کے وی کی چاروں نئی عمارتوں کو ’گرین بلڈنگ‘ کے اصولوں کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے اور زیادہ سے زیادہ پانی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بارش کے پانی کے تحفظ کے نظام کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ دیویانگ لوگوں کے لیے آسانی سے رسائی کے لیے عمارتیں رکاوٹ سے پاک تعمیر کی گئی ہیں۔ طلباء کی فٹنس کے تئیں حوصلہ افزائی کے لیے کھیلوں اورجسمانی سرگرمیوں کے لیے کافی جگہ الاٹ کی گئی ہے۔

You might also like