Baseerat Online News Portal

وزیراعلیٰ اودھو ٹھاکرے بہار میں انتخابی مہم چلائیں گے

ممبئی8اکتوبر(بی این ایس )
شیوسینا کے صدر اور مہاراشٹراکے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے بہار اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی کے امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلائیں گے۔شیوسینا نے جمعرات کو بہار میں انتخابی مہم چلانے والے 22 رہنماؤں کی ایک فہرست جاری کی ہے۔ادھوٹھاکرے کے علاوہ ان کے بیٹے اور ریاستی وزیرماحولیات آدتیہ ٹھاکرے کا نام بھی انتخابی مہم چلانے والوں کی فہرست میں شامل ہے۔ذرائع نے بتایا کہ شیوسیناََ تقریباََ50 سیٹوں پر مقابلہ کرے گی۔بہار میں شیوسینا کے دیگر لیڈران جوانتخابی مہم چلائیں گے ان میں سبھاش دیسائی ،سنجے راوت،انیل دیسائی،ونایاک راوت ، اروندساونت،پرینکاچترویدی،راہل شیوالے اور کرپال تمانے شامل ہیں۔غور طلب ہے کہ 243 رکنی بہار قانون ساز اسمبلی کے لیے انتخابات 28 اکتوبر ، 3 نومبر اور 7 نومبر کو تین مراحل میں ہونے ہیں۔

You might also like