Baseerat Online News Portal

مانوآئی ٹی آئی حیدرآبادمیں داخلوں کا دوسرا مرحلہ

حیدرآباد8اکتوبر(بی این ایس )
انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی)، مولانا آزاد نیشنل اْردو یونیورسٹی میں داخلوں کے لیے دوسرے مرحلے کی کونسلنگ کا اہتمام 28؍اکتوبر کو کیا جارہا ہے۔ کونسلنگ صبح 9.30 بجے سے آئی ٹی آئی، مانوکیمپس، گچی باؤلی میں ہوگی۔فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 26 ؍اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ ڈاکٹر عرشیہ اعظم، پرنسپل کے بموجب مختلف آئی ٹی آئی ٹریڈز کی دستیاب مخلوعہ نشستوں کے لیے درخواست فارم 12؍اکتوبر سے دفتر آئی ٹی آئی، یونیورسٹی کیمپس یا ویب سائٹ manuu.edu.inسے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔مزیدتفصیلات کے لیے شخصی طور پر دفتر آئی ٹی آئی سے یافون نمبر040-23008413پر رابطہ کریں۔

You might also like