Baseerat Online News Portal

ریپبلک ٹی وی سمیت 3 چینلز ٹی آرپی ریکٹ میں شامل:ممبئی پولیس

ممبئی8اکتوبر(بی این ایس )
پولیس نے جمعرات کی شام ٹی وی چینلز کے ٹی آر پیزکے بارے میں ایک بڑا انکشاف کیا ہے۔ ممبئی پولیس کمشنرپرمبیر سنگھ نے واضح طورپربتایاہے کہ ریپلبک ٹی وی اپنی ٹی آر پی میں اضافہ کرتے تھے۔ انہوں نے کہاہے کہ اس کی بجائے لوگوں کورقم دی جاتی ہے۔ ممبئی پولیس کے مطابق ریپبلک ٹی وی ٹی آر پیز کی ہیرا پھیری میں ملوث ہے۔ممبئی پولیس کمشنر کا دعویٰ ہے کہ انگریزی چینل کچھ ناخواندہ افراد کے گھروں میں بھی دیکھاجاتا تھا جبکہ کچھ بند مکانوں میں ٹی وی چلتی تھی۔ جن گھروں میں ٹی آر پی میٹرنصب ہیں ، انہیں صرف ایک چینل دیکھنے کے لیے ادائیگی کی گئی تھی۔پولیس کمشنرنے بتایاہے کہ دومراٹھی چینلز کے مالکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ریپبلک ٹی وی کے کھاتوں پر قبضہ کیاجاسکتا ہے۔پرمبیرسنگھ نے بتایا کہ یہ ٹی آر پی گیم زیادہ اشتہارکے لیے کھیلاجارہا تھا۔ممبئی پولیس کا دعویٰ ہے کہ کمپنی کے سابقہ ملازمین اس کاروبار میں ملوث تھے۔ اس معاملے میں کمپنی کے ایک سابق ملازم سمیت دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک شخص کے کھاتے سے 20 لاکھ روپے ضبط کیے گئے ہیں۔ جبکہ اس کے بینک لاکر سے ساڑھے آٹھ لاکھ روپے موصول ہوئے ہیں۔پرمبیر سنگھ نے مزیدکہاہے کہ شکایت کی بنیاد پر ہم نے دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا ہے۔ ریپبلک ٹی وی کا نام بھی منظرعام پر آگیا ہے۔ جن صارفین سے رابطہ کیاگیاتھاانہوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں ریپبلک چینل کو جاری رکھنے کے لیے ادائیگی کی گئی تھی۔ انہوں نے اپنے بیانات ریکارڈکرارکھے ہیں۔ بارک نے ریپبلک ٹی وی پربھی شکوک وشبہات پیداکردیئے ہیں۔ممبئی پولیس نے آج جمعرات کے روزکہاکہ سوشانت کے نام پر پروپیگنڈہ چلایا جارہا ہے۔ فالس ٹی آر پی ریکیٹ چل رہاہے۔ فالس کو ٹی آر پی نے رقم ادا کرکے ادا کیا۔ کئی طرح کے ایجنڈے چلائے جارہے تھے۔ ممبئی پولیس نے 2 کوگرفتارکیاہے ، اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ ٹی آر پی ریکیٹ کابھانڈاپھوڑدیاگیاہے۔ممبئی پولیس نے بتایاہے کہ ہمیں ایسی اطلاع موصول ہوئی ہے کہ پولیس کے خلاف جعلی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔ کرائم برانچ نے فالس ٹی آر پی کے حوالے سے ایک نئے ریکیٹ کا پردہ چاک کیا ہے۔

You might also like