Baseerat Online News Portal

24جعلی یونیورسٹیوں کی فہرست جاری کی گئی،اترپردیش سرفہرست

نئی دہلی 8اکتوبر(بی این ایس )
یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) نے ملک کے 24 غیر تسلیم شدہ تعلیمی اداروں کی فہرست جاری کی۔ اس میں اترپردیش اوردہلی میں سب سے زیادہ جعلی یونیورسٹیاں ہیں۔ یو جی سی سکریٹری رجنیش جین نے کہاہے کہ معلومات طلباء اورلوگوں کے لیے ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ اس وقت 24 خود ساختہ اور غیر تسلیم شدہ ادارے یو جی سی قانون کی خلاف ورزی پرکام کررہے ہیں۔ انھیں جعلی یونیورسٹی قرار دے دیا گیا ہے اور اسے کوئی ڈگری دینے کا حق نہیں ہے۔یو جی سی نے کہاہے کہ جعلی یونیورسٹیوں میں سے آٹھ یونیورسٹیاں صرف اتر پردیش میں ہیں۔دہلی میں سات جعلی یونیورسٹیاں چل رہی ہیں۔ اڈیشہ اورمغربی بنگال میں ایسی دویونیورسٹیاں ہیں۔ جین نے کہاہے کہ یو جی سی ایکٹ 1956 کے سیکشن 22 میں دیئے گئے قاعدے کے تحت صرف تسلیم شدہ یونیورسٹیاں اور ادارے ڈگریاں دے سکتے ہیں۔

You might also like