Baseerat Online News Portal

ایل جے پی نے پہلے مرحلے کے لیے 42 امیدواروں کی فہرست جاری کی

نئی دہلی8اکتوبر(بی این ایس )
لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے پی) نے بہار اسمبلی انتخابات 2020کے لیے 42 امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ مرکزی حکومت میں ایل جے پی این ڈی اے کا ایک حصہ ہے لیکن پارٹی نے بہار اسمبلی انتخابات کے لیے الگ سے اپنے امیدوار کھڑے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وہ بی جے پی کے کچھ سابق لیڈران کوبھی اپنے ٹکٹ پرجدیوکے خلاف کھڑاکررہی ہے جس سے اس بات کوتقویت مل رہی ہے کہ کہیں یہ سب ملی بھگت تونہیں ہے اورلوجپاکے ذریعے نتیش کمارکے خلاف الیکشن لڑاجارہاہے۔شیخ پورہ سیٹ سے امام غزالی ، دموڑ سے اکھلیش کمار سنگھ ، کارگھر سے راکیش کمار سنگھ ، سکندرہ سے روی شنکر پاسوان ، چناری سے چندر شیکھر پاسوان ، جھاجھا سے رویندر یادو اور تارا پورسے مینادیوی کوپارٹی نے اعلان کیاہے۔چراغ پاسوان نے ٹوئیٹ کرکے کہاہے کہ لوک جن شکتی پارٹی کے تمام امیدواروں کو بہت ساری مبارکباد۔آپ سب کے کے لیے بہارکے مستقبل کے لیے جیتنا ضروری ہے۔ جے ڈی یوکو ووٹ دینے کا مطلب بہارکوبرباد کرنا ہے۔ اب میں اپنے والد کی خراب صحت کی وجہ سے آپ سب کے درمیان نہیں آ سکا۔

You might also like