Baseerat Online News Portal

کارگل کے قریب4.2 کی شدت کازلزلہ

کارگل8اکتوبر(بی این ایس )
نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق جمعرات کی صبح کارگل کے لداخ کے قریب ریکٹر اسکیل پر 4.2 کی شدت کا زلزلہ محسوس کیاگیاہے۔ایجنسی کے مطابق ، زلزلے کا مرکز کارگل سے 94 کلومیٹر شمال شمال مغرب (این این ڈبلیو) تھا۔ زلزلہ ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 9: 22 بجے سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا۔ہندوستان میں مسلسل زلزلے کے جھٹکے آرہے ہیں۔کچھ دن پہلے بھی کشمیرمیں زلزلہ کاجھٹکاآیاتھا۔

You might also like