Baseerat Online News Portal

بی جے پی نے ڈرسے گپتیشورکوٹکٹ نہیں دیا،مہاراشٹرکے وزیرداخلہ کاطنز

نئی دہلی8اکتوبر(بی این ایس )
بہارکے سابق ڈائریکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی) گپتیشور پانڈے کوجب بہار اسمبلی انتخابات میں ٹکٹ سے انکارکیاگیاتومہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے اس پرطنزکیاہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی شاید ان کے سوالوں سے خوفزدہ ہوگئی ہے ،اس لیے ان کا ٹکٹ کاٹا گیاہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیشمکھ نے کہاہے کہ ہم نے بی جے پی لیڈران سے سوال کیا تھا کہ کیا وہ گپتیشور پانڈے کی تشہیرکے لیے جائیں گے؟ شاید ٹکٹ اسی سوال کے خوف سے نہیں دیاہے۔تاہم انہوں نے کہاہے کہ کس کو ٹکٹ دینا ہے اور کس کو نہیں ، یہ ان کی پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے۔

You might also like