Baseerat Online News Portal

وزیر اعظم نے لوک نائک جے پی اور ناناجی دیشمکھ کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 11 اکتوبر (بی ایس)
وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز ان کی یوم پیدائش پر سوشلزم کے نظریہ ساز جے پرکاش نارائن اور سنگھ کے سینئر نظریاتی لیڈرناناجی دیشمکھ کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہندوستان کو فخر ہے کہ ان جیسے عظیم آدمی اس زمین پر پیدا ہوئے تھے۔ مودی نے ٹویٹ کیاکہ آج کا دن وہ ہے کہ جوقوم ان کے وژن کے کیلئے اپنے آپ کو وقف کردیں۔ وزیر اعظم نے ایمرجنسی کے خلاف مہم کے مرکزی چہرے جے پرکاش نارائن کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ میں لوک نائک جے پی کو ان کی یوم پیدائش پر سلام کرتا ہوں۔ انہوں نے ملکی آزادی کے لئے بہادری سے جدوجہد کی اور جب ہماری جمہوری اقدار پر حملہ کیا گیا تو انہوں نے ان کی حفاظت کے لئے ایک مضبوط اجتماعی مہم کی قیادت کی۔ ان کے لئے قومی مفاد اور عوامی فلاح و بہبود سے بڑھ کر کوئی اور اہم بات نہیں تھی۔دیش مکھ کی تعریف کرتے ہوئے مودی نے کہاکہ عظیم ناناجی دیشمکھ لوک نایک جے پی کے سچے پیروکاروں میں سے تھے۔ انہوں نے جے پی کے نظریات اورتعلیمات کو عوام میں عام کرنے کے لئے انتھک محنت کی۔ دیہی ترقی پر ان کا کام ہمیں متاثر کرتا ہے۔

You might also like