Baseerat Online News Portal

ہاتھرس معاملہ: ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ میں سماعت آج، متاثرہ خاندان کرے گااپنادردبیاں تو حکام سے کیاجائے گاسوال وجواب

ہاتھرس، 11 اکتوبر (بی این ایس)
ہاتھرس کا واقعہ اب سیاسی گلیاروںکے ذریعے انصاف کی مندر تک پہنچ گیا ہے۔ کل ہائی کورٹ میں جہاں کل سماعت ہوگی، سپریم کورٹ میں یوپی حکومت نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت عدالت کی نگرانی میں سی بی آئی تحقیقات کروانا چاہتی ہے۔دراصل اجتماعی زیادتی کے واقعہ اور اس میں علاج کے دوران متاثرہ کی موت کے بعد ہنگامہ برپاہوگیاتھا۔ 29 ستمبر کو 29-30 ستمبر کی رات متاثرہ کی موت کے بعد انتظامیہ نے لواحقین کی رضامندی کے بغیر اس کوجلانے پر مجبور کردیا تھا۔ اس کا ہائی کورٹ نے ازخود نوٹس لیا۔ کل ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔ افسران متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ کے سامنے بھی پیش ہوں گے۔ لکھنؤبنچ نے چیف سکریٹری کے ہمراہ ڈی جی پی، ایڈیشنل چیف سکریٹری ہوم، ڈی ایم، ایس پی ہاتھرس کو طلب کیا ہے۔ سماعت کے دوران متاثرہ کے اہل خانہ بھی موجود ہوں گے۔

You might also like