Baseerat Online News Portal

ڈی جے سے لیس پک اپ وین ضبط، ڈرائیور سمیت 2 گرفتار

 

 

 

ڈی جے سے لیس پک اپ وین ضبط، ڈرائیور سمیت 2 گرفتار

رفیع ساگر /بی این ایس

جالے۔۔ سمری تھانہ کی پولیس نے پک اپ وین کو ڈی جے ساؤنڈ سسٹم کے ساتھ ضبط کر کے ڈرائیور سمیت دو افراد پر ایف آئی آر درج کرلی ہے ۔کیوٹی اسمبلی حلقہ کے الیکشن ایف ایس ٹی ٹیم کے مجسٹریٹ ابھیشیک آلوک کے بیان پر بہار ساؤنڈ آلودگی ایکٹ کے تحت راجا رولی کے ڈرائیور بھولا ٹھاکر کے بیٹے سنتوش ٹھاکر اور دھرمیندر سہنی ولد یدونندن سہنی کو نامزد کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے بٹھولی سے سڑھواڑہ جانے والی سڑک کنارے ہیچری کے قریب بولیرو پک اپ وین BR07GB2053 پر اونچی اور تیز آواز پر ڈی جے ساؤنڈ سسٹم چل رہا تھا۔ جس سے سڑک پر آنے جانے والے راہگیروں کو گفتگو کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ موقع پر تعینات افسر نے ڈرائیور کو آواز بند کرنے کو کہا تو اس نے نظر انداز کردیا جس کے بعد مسلح پولیس کی مدد سے گاڑی کو ضبط کر اس کے ڈرائیور اور معاون کو حراست میں لے لیا۔اس ضمن میں تھانہ صدر ہری کشور یادو کی تحریر پر دونوں کے خاف ایف آئی آر 20/219 درج کرلیا گیا ہے۔ پکڑی گئی گاڑی سے 2 ڈی جے بکس ، ایمپلی فائر ، لاؤڈ اسپیکر ، جنریٹر ، اسٹیبلائزر بھی ضبط کیا گیا ہے

You might also like