Baseerat Online News Portal

بالی ووڈپرمیڈیاٹرائل کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں عرضی داخل

نئی دہلی12اکتوبر(بی این ایس )
بالی ووڈ پرمیڈیاکی مہم کا معاملہ دہلی ہائی کورٹ تک پہنچا ہے۔ بالی ووڈ کی چار ایسوسی ایشنوں اور 34 بالی ووڈ پروڈیوسروں نے درخواستیں دائرکی ہیں۔ یہ درخواست بالی ووڈکے خلاف غیر ذمہ دارانہ اور توہین آمیز ریمارکس روکنے کے لیے دائرکی گئی ہے۔ درخواست میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے میڈیا ٹرائل کو روکنے کی کوشش کی گئی ہے۔ سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات کرنے والے تازہ ترین مقدمے میں ، بالی ووڈ فلم سے وابستہ شخصیات نے کچھ میڈیا ہاؤسز کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ یہ درخواست کرن جوہر ، یش راج ، عامر خان ، شاہ رخ خان اورسلمان خان کی پروڈکشن کمپنیوں ، چار فلمی صنعت کی انجمنوں اور 34 پروڈیوسروں نے دائرکی ہے۔ریپبلک ٹی وی اورارنب گوسوامی اور اس چینل کے پردیپ بھنڈاری ، ٹائمز ناؤ اور اس کے چہروں راہل شیو شنکر اور نویکا کمارکے خلاف مقدمہ دائرکیاگیاہے۔

You might also like