Baseerat Online News Portal

معروف عالم دین مفتی حیدرجمال قاسمی سخت علیل،دعائے صحت کی اپیل

سیتامڑھی:13؍اکتوبر(پریس ریلیز)
نانپورتھانہ کے بوکھرا پنچایت کے گاؤں کریم گنج جھٹکی کے معروف عالم دین، سرپرست عوامی اصلاحی تنظیم، سابق استاذ مدرسہ اصلاح المسلمین مفتی حیدر جمال صاحب قاسمی کی طبیعت پچھلے چند ماہ سے بہت زیادہ ناساز چل رہی ہے۔ معروف سماجی کارکن محمد شمس عالم قاسمی صدر عوامی اصلاحی کمیٹی نے تمام حضرات سے مودبانہ التماس کی ہے کہ آپ حضرات مفتی صاحب کی صحتیابی کیلئے خصوصی طور پر دعا فرمائیں کہ اللہ سبحانہ تعالیٰ ان کو صحت کاملہ،عاجلہ، دائمہ و مستمرہ عطافرمائے اور جو پریشانیاں ان کو لاحق ہیں اس کو دور فرمائیں اور ہمارے سروں پر حضرت کے سایہ عاطفت کو تادیر قائم و دائم فرمائے،آمین ۔اس قحط الرجال کے دور میں مفتی صاحب کی ذات ہم تمام لوگوں اور امت مسلمہ کیلئے عظیم سرمایہ ہے مفتی صاحب نےاپنی مخلصانہ کوششوں اور مسلسل جدوجہد سے علاقے اور سماج کیلئے کارہائے نمایاں انجام دیا ہے جس کا سلسلہ تا حال جاری و ساری ہے۔

You might also like