Baseerat Online News Portal

یوپی میں گائے کی نسل کا آدھار کارڈبنے گا

لکھنو12اکتوبر(بی این ایس )
اترپردیش میں مویشیوں کا اپنا ایک الگ آدھار ہوگا۔ اس کے لیے گایوں اوراس کی نسل کی ٹیگنگ کی جارہی ہے۔ اس میں ہرایک کو12ہندسوں کا منفرد شناختی نمبر دیا جارہا ہے۔ یہ جانوروں کا ایک آدھار کارڈ ہے۔ اس میں ان سے متعلق تمام معلومات شامل ہوں گی۔ مویشیوں کے مالکان سے سالانہ ٹیگنگ کے لیے کوئی فیس نہیں لی جارہی ہے۔پرنسپل سکریٹری بھونیش کمارنے کہا ہے کہ جانوروں کوٹیگ لگانا لازمی کردیا گیا ہے ، جس کے تحت جانوروں کے کان میں پیلاکارڈرکھاجارہاہے۔ اس میں جانور کی عمر ، مقام ، نوع ، افزائش اور پالنے والے کا نام ، آدھار اور فون نمبر کی معلومات درج کی جا رہی ہیں۔

You might also like