Baseerat Online News Portal

بی جے پی لیڈرنے ٹریفک پولیس سے بدسلوکی کی ، کیس درج

نئی دہلی12اکتوبر(بی این ایس )
بی جے پی پولیس اورفوج کے معاملے پردیش بھکتی کاسبق دیتی رہی ہے۔ دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر کی پولیس کے ساتھ بدسلوکی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ، لیکن بی جے پی لیڈرکوابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔دہلی قرول باغ حلقہ سے بی جے پی کے امیدواریوگیندر چانڈولیا دہلی کی میونسپل کارپوریشن کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ ان کی کار کو ٹریفک پولیس نے 3 روز قبل قرول باغ میں روکا تھا۔ کیونکہ وہ سڑک پر غلط راستے پر کھڑی تھی۔اس کارروائی سے ناراض بی جے پی لیڈر یوگیندر چانڈولیانے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدسلوکی کی اور انہیں دیکھنے کی دھمکیاں دیناشروع کردیں۔ اسی دوران کسی نے ان کی ویڈیو بنائی۔ پولیس نے ان کے خلاف سرکاری کام میں رکاوٹیں ڈالنے اور دھمکی دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاہے۔ لیکن ان کو ابھی تک گرفتارنہیں کیاگیاہے۔

You might also like