Baseerat Online News Portal

ملک میں کورونا کے 63371 نئے کیسز، 895 افراد ہلاک

نئی دہلی ،16 ؍اکتوبر(بی این ایس )
ملک میں کورونا وائرس کے 63371 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد کل تعداد بڑھ کر 7370468 ہوگئی ہے۔ اسی دوران گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 895 افراد اس خطرناک وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔جمعہ کو وزارت صحت نے یہ معلومات دی۔ان کے اعداد و شمار کے مطابق اب ملک میں 64 لاکھ سے زیادہ مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ اس کے ساتھ صحت یابی کی شرح 87.56 فیصد ہے۔ اسی دوران 112161 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔گذشتہ آٹھ دنوں سے ملک میں زیر علاج مریضوں کی تعداد نو لاکھ سے کم ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اس وقت 804528 مریض زیر علاج ہیں، جو کل متاثرہ کیسزکا 10.92 فیصد ہے۔ صحت مند افراد کی تعداد بڑھ کر 6453779 ہوگئی ہے۔کورونا سے اموات کی شرح 1.52 فیصد ہے۔ہندوستان میں7 اگست کو کورونا کیسز 20 لاکھ سے عبور کرگئے جبکہ 23اگست کو 30 لاکھ، 5 ستمبر کو 40 لاکھ، 16 ستمبر کو 50 لاکھ، 28 ستمبر کو 60 لاکھ اور 11 اکتوبر کو 70 لاکھ کیسز تھے۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے مطابق 15 اکتوبر تک 92254927 نمونوں کی جانچ کی گئی، جن میں سے 1028622 نمونوں کا جمعرات کو ٹیسٹ کیا گیا۔ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 895 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں سے سب سے زیادہ 337 افراد مہاراشٹر میں، 85 کرناٹک، 62 مغربی بنگال، تمل ناڈو میں 49، چھتیس گڑھ میں، آندھرا پردیش میں 38، اترپردیش میں 36 ،پنجاب میں 29، اڑیشہ میں 27 اور دہلی میں 26 افراد ہلاک ہوئے۔اب تک 112161 افراد اس خطرناک وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں، ان میں سے مہاراشٹر میں 41196، تمل ناڈو میں 10472، اترپردیش میں 6543، آندھراپردیش میں 6357، دہلی میں 5924، مغربی بنگال، پنجاب میں 5870 افراد شامل ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق مرنے والے 70 فیصد سے زائد افراد دیگربیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔

You might also like