Baseerat Online News Portal

مہاراشٹر کے وزیر داخلہ کاچیلنج: وویک اوبرائے اور سندیپ سنگھ کے منشیات روابط کی بھی تحقیقات کرے گی ممبئی پولیس

نئی دہلی،16اکتوبر(بی این ایس)
مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیش مکھ نے اداکار وویک اوبرائے اور فلم ساز سندیپ سنگھ کے بارے میں جمعہ کو ایک بڑا بیان دیا۔ انہوں نے کہاکہ بنگلورو پولیس یہاں وویک اوبرائے اور فلم ساز سندیپ سنگھ کے منشیات کنکشن کی تحقیقات کرنے آئی ہے لیکن این سی بی اس کی تحقیقات نہیں کررہی ہے، ہم این سی بی سے منشیات رابطہ کی تحقیقات کرنے کی درخواست کریں گے اور اگر اب بھی اس کی جانچ نہیں ہوتی ہے تو ممبئی پولیس اسے کرے گی۔اداکار وویک اوبرائے کے رشتے دار آدتیہ الوا کی تلاش میں بنگلور پولیس نے ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ بنگلور کے جوائنٹ پولیس کمشنر سندیپ پاٹل نے بتایا کہ کاٹن پیٹ تھانے میں درج منشیات کے معاملے میں مفرور ہے۔ ایک اور افسر نے کہاکہ وویک اوبرائے اس کا (الوا) کا رشتہ دار ہے اور ہمیں اطلاع ملی کہ الوا وہاں ہے، چنانچہ عدالت کا وارنٹ لیا گیا اورسینٹرل کرائم برانچ کی ٹیم ممبئی میں ان کی رہائش گاہ گئی۔اگر ذرائع پر یقین کیا جائے توپولیس کو لگا کہ اوبرائے کے گھر پر چھاپہ مار کر الوا کے بارے میں کچھ معلومات حاصل کی جاسکتی ہے، اس لئے یہ کاروائی کی گئی، تاہم چھاپے کے دوران موصولہ معلومات کے بارے میں کسی بھی عہدیدار نے کچھ نہیں کہا۔ آدتیہ الوا سابق وزیر دیر جیواراج الوا کے بیٹے ہیں۔اگر ذرائع پر یقین کریںتو بنگلور پولیس نے منشیات استعمال کرنے والوں کے خلاف مہم چلانے کے بعد الوا گذشتہ ایک ماہ سے مفرور تھا۔ اس معاملے میں، 15 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں کناڈا فلم کی اداکارہ راگنی دویدی بھی شامل ہیں۔

You might also like