Baseerat Online News Portal

وزیراعلیٰ یوگی کے فوٹو شوٹ پر آپ لیڈر سنجے سنگھ کا طنز، ٹوئٹ کیااکبر الہ آبادی کاشعر

لکھنو،16اکتوبر(بی این ایس )
عام آدمی پارٹی کے ممبر راجیہ سبھا نے اترپردیش کے وزیر اعلی پرشاعرانہ اندازمیں طنزکسا۔ آپ لیڈر نے ریاست میں امن وامان کے بارے میں شعر ٹویٹ کرکے ریاست کے وزیراعلیٰ کوگھیرا۔ اس میں سنجے سنگھ نے اکبر الہ آباد کا ایک شعر لکھا تھاـ’قوم کے غم ڈنرکھاتے ہیں حکام کے ساتھ، رنج لیڈرکوبہت ہے مگر آرام کے ساتھ‘ اس شعر کے ذریعے انہوں نے ریاست میں امن و امان کی صورتحال پر سوال اٹھایا۔آپ کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی تصویر کو ٹویٹ کرتے ہوئے فلسفیانہ انداز میں شعر لکھا۔ اس تصویر میں یوگی فوٹو شوٹ میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ تصویر سوشل میڈیا میں کافی وائرل ہو رہی ہے۔ اگرچہ سنجے سنگھ نے کوئی براہ راست حملہ نہیں کیالیکن اس تصویر کو ٹویٹ کرکے انہوں نے حکومت اور اس کے عہدیداروں پر بڑاطنزکساہے۔اس شعر کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے حکمراں اور طاقت کو نشانہ بنایا ہے۔ آپ لیڈر سنجے سنگھ اس سے پہلے بھی ریاست کی یوگی حکومت پر مستقل حملہ آور رہے ہیں۔ اسی دوران ریاست کے بلیا واقعے کے بعدوزیراعلی یوگی ایک بار پھر حزب اختلاف کے نشانہ پر ہیں۔

You might also like