Baseerat Online News Portal

طلاق لینے پہنچے بی جے ڈی ممبر پارلیمنٹ انوبھو موہنتی کوسپریم کورٹ کی صلاح ،بیوی سے شکایات کاازالہ کریں!

نئی دہلی،16اکتوبر(بی این ایس )
سپریم کورٹ نے بی جے ڈی کے ممبر پارلیمنٹ اور اڑیہ فلموں کے اداکار انوبھو موہنتی سے کہا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ عدالت نے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ ورشا پریادرشینی کے ساتھ ازدواجی تعلقات میں عدم استحکام کے امکان کوتلاش کریں۔ عدالت عظمی نے رکن پارلیمنٹ موہنتی کی اس درخواست کو بھی مسترد کردیا جس میں کہاگیاتھاکہ میڈیا کو ازدواجی تعلقات کی خبروں کی رپورٹنگ کرنے سے روکا جائے، کیونکہ اس سے ان کا حلقہ انتخاب متاثر ہوگا۔دریں اثنا جسٹس ہری شی کیش رائے کی بنچ نے پریادرشینی کی درخواست پر موہنتی کو ایک نوٹس جاری کیا ہے۔ اس میں پریادرشینی نے موہنتی کی جانب سے دائر طلاق کے معاملے کو دہلی کی عدالت میں دائر کٹک کی عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔ موہنتی کی طرف سے پیش ہوئے ایڈوکیٹ اشوانی کمار دوبے نے تبادلہ کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ابھی وقت نہیں آیا ہے۔بنچ نے کہاکہ یہ دونوں یہاں کی فلم انڈسٹری کی مشہور شخصیات ہیں، ہرایک کی سیاسی زندگی ہے اور ایسی صورتحال میں تنازعہ کا حل تلاش کرنے کے امکان کو تلاش کرنا بہتر ہوگا، ہم درخواست پر نوٹس جاری کر رہے ہیں اور اسی دوران (آپ) ثالثی کے لئے جائیں۔ عدالت نے جوڑے سے کہا کہ وہ سپریم کورٹ کے ثالثی مرکز جاکر حل کے امکان کو تلاش کریں۔ پریادرشینی نے اپنی درخواست میں طلاق کے معاملے کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ سے کرناٹک کی فیملی کورٹ میں منتقل کرنے کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ کووڈ19 کی وجہ سے ان کے لئے دہلی کا سفر مشکل ہے۔

You might also like