Baseerat Online News Portal

پرینکا گاندھی نے یوپی حکومت پرکساطنز، کہا خواتین کی حفاظت کی صورت حال پریشان کن اور وزیراعلیٰ کا ـ’فوٹو سیشن‘ چالو

نئی دہلی،16اکتوبر(بی این ایس )
کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے جمعہ کے روز اتر پردیش میں خواتین مخالف جرائم کے حالیہ واقعات پر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ریاست میں خواتین کی حفاظت کی حالت پریشان کن ہے لیکن وزیر اعلی کا ـفوٹو سیشن‘چل رہا ہے۔پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ اتر پردیش میں گذشتہ ایک ہفتے میں خواتین کے خلاف جرائم کے 13 خوفناک واقعات پیش آئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، چار واقعات میں مقتول ہلاک یا متاثرین نے خودکشی کرلی۔کانگریس کی اتر پردیش انچارج نے دعوی کیاکہ خواتین کی حفاظت میں اس سے خلل پیدا ہوتا ہے۔

You might also like