Baseerat Online News Portal

آن لائن تحفظ ختم نبوت ؐ، تحفظ حدیث و مد ح صحابہ ؓکانفرنس آج،ختم نبوتؐ کا عقیدہ سمجھنے اور سمجھانے کیلئے لوگوں میں جوش وخروش

کانپور:16؍اکتوبر(پریس ریلیز)عقیدہ ختم نبوتؐ اور تحفظ ناموس رسالت کی اہمیت سے روشناس ہر مسلمان کیلئے ہونا ضروری ہے، کچھ اسلام دشمن عناصر اسلام کے اصل سرچشموں کی غلط تعبیر کے ذریعہ سے لوگوں کے ایمان وعقیدے کو خراب کر نے کوشش کرتے رہتے ہیں اس گروہ کی فریب کاریوں اور منطقی مغالطوں کو بے نقاب کرنے کیلئے مجاہد ختم نبوت ترجمان حق حضرت مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی نور اللہ مرقدہ سابق صدر جمعیۃ علماء اتر پردیش و قاضی شہر کانپور کی یاد میں جمعیۃ علماء شہر و مجلس تحفظ ختم نبوتؐ کانپور کی جانب سے آج بتاریخ17اکتوبر بعد نماز عشاء ایک روزہ آن لائن تحفظ ختم نبوتؐ، تحفظ حدیث و مدح صحابہ ؓکانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔جس میں ملک کے مقتدرعلماؤمشائخ خطاب فرمائیں گے۔یہ اطلاع کانفرنس کے نگراں ومجلس تحفظ ختم نبوت کانپور کے صدر مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی امام وخطیب جامع مسجد اشرف آباد جاجمؤنے دی۔
مولانا عبداللہ قاسمی نے کانفرنس کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کی تیاریامکمل ہو چکی ہیں اور پورے ملک کے اندر لوگوں میں اس کانفرنس کوآن لائن دیکھنے کیلئے کافی جوش وخروش پایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کانفرنس میں پیر طریقت،رہبر شریعت نمونہ اسلاف حضرت مولانا شاہ افضال الرحمن صاحب شیخ الحدیث مدرسہ اشرف المدارس ہردوئی و سرپرست مجلس تحفظ ختم نبوت کانپور، متکلم اسلام مفسر قرآن حضرت مولانا محمد یحییٰ نعمانی صاحب ناظم المعہد العالی لالدراسات العلمیہ لکھنؤ کے ساتھ ہی دیگر اہم جیدمقامی وبیرونی علماء کرام خطاب فرمائیں گے۔انہوں نے بتایاکہ اس آن لائن کانفرنس کا آغاز مدرسہ مفتاح القرآن گڑریا محال کے استاذ قاری مجیب اللہ عرفانی تلاوت قرآن پاک سے فرمائیں گے۔ نظامت کے فرائض مسجدمسافر خانہ پریڈ کے امام وخطیب مولانا محمد اکرم جامعی انجام دیں گے۔
مولانا عبد اللہ قاسمی نے تمام فرزندان توحید، عاشقان نبیؐ، فدایان صحابہؓ، ومحبان اولیاء اللہ سے درخواست کی ہے کہ اس آن لائن کانفرنس کومع دوست واحباب کے لائیو دیکھیں اور علماء کرام کے نورانی وعرفانی بیانات سے مستفیض ہوں اور پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کے مستحق ہوں۔

You might also like