Baseerat Online News Portal

۲۹؍صفر المظفر کو چاند دیکھنے کا اہتمام کریں

 

پٹنہ:16؍اکتوبر(پریس ریلیز) تمام مسلمانوں سے گذارش کی جاتی ہے کہ ماہ ربیع الاول آنے والا ہے ۔ آپ حضرات جانتے ہیں کہ چاند کی رویت پر بہت سے دینی معاملات کی بنیاد ہے ۔ لہذا درخواست ہے کہ مورخہ۲۹؍صفر المظفر۱۴۴۲ھ مطابق ۱۷؍اکتوبر ۲۰۲۰ء روزسنیچر کو چاند دیکھنے کا اہتمام کریں اور اپنے اپنے علاقے میں ذمہ دار لوگوں کو اس کی خبر کردیں۔ جب چاند نظر آجائے تو دوسروں کو بھی دکھلائیں ، نیز مقامی ذمہ دار عالم یا ہلال کمیٹی کے سامنے شہادت پیش کریں اور بلا تاخیر اس کی اطلاع مرکزی دارالقضاء امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ کو دیں۔مرکزی دارالقضا سے درج ذیل فون اور موبائل نمبرات سے رابطہ قائم کریں۔
4 0612-2555351-2555668-255501
9471867660,8298651630,9334127964,7631457622, 9852020820

عبدالجلیل قاسمی
قاضی شریعت مرکزی دارالقضاء
امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ

You might also like