Baseerat Online News Portal

ماہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا

پھلواری شریف: ۱۷؍اکتوبر (پریس ریلیز)
حضرت مولانا عبد الجلیل قاسمی قاضی شریعت مرکزی دار القضاء امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ نے اعلان کیا ہے کہ مورخہ ۲۹؍صفر المظفر۱۴۴۲ھ؁ مطابق ۱۷؍اکتوبر ۲۰۲۰ء؁کو مرکزی دفترامارت شرعیہ اور اس کی تمام شاخوں میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا ، ملک کے دیگر مقامات سے بھی رابطہ کیا گیا؛ لیکن کہیں سے بھی چاند دیکھے جانے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی؛ اسلئے ۳۰؍ کی رویت کا اعتبار کرتے ہوئے مورخہ ۱۹؍اکتوبر ۲۰۲۰ء؁ روزسوموار کو ماہ ربیع الاول کی پہلی تاریخ قرار پائی ۔

(محمد انظار عالم قاسمی)
نائب قاضی شریعت امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ
و کنوینر رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ

You might also like